کڑوا تیل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سرسوں کا تیل، روغن تلخ۔ "ساری ساری رات کا کڑوا تیل جلا کر قالین بنتی تھیں۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٤٥ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کڑوا' بطور صفت کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'تیل' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سرسوں کا تیل، روغن تلخ۔ "ساری ساری رات کا کڑوا تیل جلا کر قالین بنتی تھیں۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٤٥ )

جنس: مذکر